Minhaj ul Quran

International Danmark

  • Øg font størrlesen
  • Standard font størrelse
  • Mindsk font størrelsen
Home Nyhedsarkiv ڈنمارک ۔منہاج القرآن ویمن لیگ ڈنمارک کے زیر اہتمام شہادت امام حسینؓ کانفرنس کا انعقاد

ڈنمارک ۔منہاج القرآن ویمن لیگ ڈنمارک کے زیر اہتمام شہادت امام حسینؓ کانفرنس کا انعقاد

Email Udskriv PDF

کوپن ہیگن_ منہاج القرآن ویمن لیگ ڈنمارک کے زیر اہتمام 3دسمبر کو ایک عظیم الشان شہاد ت امام حسینؓ کانفرنس منعقد کی گئی جس میں بڑی تعداد میں خواتین نے شرکت کر کے اہل بیعت اطہار سے اپنی محبت و احترام کا عملی ثبوت پیش کیا۔پروگرام کا باقاعدہ آغاز منہاج ایجوکیشن سنٹر کی طالبات شفق پرویز، عائشہ اکرم، سدرہ اکرم اور میمونہ سراج نے آیات ربانی سے کیا۔منہاج القرآن کوپن ہیگن کی ذیلی تنظیم ویلبی کی ہونہار طالبہ حاجرہ شاہ نے بہت ہی خوبصورت انداز میں حمد باری تعالیٰ پیش کی۔نعت رسول مقبول ﷺ منہاج القرآن یوتھ لیگ سسٹر ونگ نے پیش کی۔ کوکب اوپل،ثمیلہ قریشی، زاہدہ اسلم،رخسانہ افضل اور یوتھ کی سسٹرز نے شہدائے کربلا کے حضور ہدیہ عقیدت و محبت منقبت کی صورت میں پیش کیا۔شہدائے کربلا کے حوالے سے خصوصی گفتگو منہاج القرآن ویمن لیگ ڈنمارک کی صدر نفیس فاطمہ نے بڑے ہی نفیس انداز میں کی اور خواتین کی بڑی تعداد نے انکی گفتگو کو سراہا۔شہدائے کربلا کے حوالے سے ڈینش زبان میں خصوصی گفتگو نمرہ جبین نے احسن انداز میں کی ۔ پروگرام کی کمپےئرنگ کے فرائض فرحین عامر نے نہایت خوبصورت انداز میں سرانجام دئیے۔ کانفرنس میں شہدائے کربلا کے حوالے سے ایک کوئز کا اہتمام بھی کیا گیا تھا جس میں کانفرنس میں شریک خواتین سے شہدائے کربلا کے حوالے سے مختلف سوالات کیے گئے۔اس موقع پر لندن ڈیکلریشن کے متعلق خصوصی بریفنگ دی گئی اور سب خواتین نے لندن ڈیکلریشن پر دسخط کیے۔پروگرام کے آخر پر یوتھ کی سسٹرز نے سلام پیش کیا اور کانفرنس میں شریک خواتین کی تواضع لنگر حسینی سے کی گئی۔

 

Søg på minhaj.dk

Login

Copyright © 2017 Minhaj ul Quran International Danmark. Alle rettigheder reserveret.
Joomla! er fri software udgivet under GNU/GPL licens.